Posts

Showing posts from November 8, 2020

Featured Post

The Minim Blogger Template: A Perfect Blend of Simplicity and Style

Image
When it comes to creating a successful blog, the design is often underestimated. The appearance of your blog can significantly impact user experience, and this is where the Minim Blogger Template comes into play. In this article, we will explore the key features of the Minim Blogger Template, how to install it, customize it, and leverage its SEO capabilities. Let's dive in! Features of the Minim Blogger Template The Minim Blogger Template is a versatile choice for bloggers looking for a clean and elegant design. Here are some of its standout features: Responsive Design One of the core features of the Minim Blogger Template is its responsive design. In today's mobile-centric world, it's essential that your blog looks great on all devices. Minim ensures that your content is displayed flawlessly on smartphones, tablets, and desktops. Customizable Options Personalization is key in making your blog unique. Minim offers various customization options, allowing you to chang...

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، عمران خان

Image
 اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، عمران خان پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، کئی قریبی تعلقات والے ممالک کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا پاکستان اس بارے میں نہیں سوچ سکتا، وزیراعظم کا نجی ٹی وی کو انٹرویو سلام آباد ( 13 نومبر 2020ء)  وزیراعظم  عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انتہائی قریبی تعلقات والے ممالک کی جانب سے  اسرائیل  کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔  نجی ٹی وی چینل  کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں  وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ  اسرائیل  کو تسلیم کرنے اور ان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے  پاکستان  پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، لیکن  پاکستان  کبھی بھی  یہودی  ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ مسئلہ  فلسطین  حل نہ ہو جائے ۔ اینکر پرسن نے عمران خان سے سوال کیا کہ یہ کونسے ممالک ہیں؟ تو عمران خان نے کہا کہ اس سوال کو رہنے دیں، یہ باتیں بتانے والی نہیں ہیں، ہمارے ان ممالک کے ساتھ بہت اچھے تع...

بلاول کہاں ہیں؟ میں اُن کو دیکھنا چاہتی ہوں، انہیں خدا حافظ کہنا ہے

Image
ملاقات کے بعد مریم نواز ہوٹل کے باہر بلاول بھٹو کو ڈھونڈتی رہیں گلگت 12 نومبر 2020: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین گذشتہ شام چائے پر ملاقات ہوئی جس میں پی ڈی ایم اتحاد اور آئی جی سندھ اغواء انکوائری پر بات چیت ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹوئٹ کے معاملے پر تفصیلی طور تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انکوائری رپورٹ کو لے کر کچھ شکوے شکایات بھی ہوئے۔ ملاقات کے اختتام پر ہوٹل سے نکلتے ہوئے مریم نواز بلاول بھٹو کو ڈھونڈتی رہیں لیکن وہ اُن کا نہ ملے۔ دونوں رہنماؤں نے چائے پر ملاقات کے بعد گارڈن میں آدھا گھنٹہ چہل قدمی بھی کی۔ جس کے بعد ہوٹل سے رخصت ہونے کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو ڈھونڈتی رہیں۔

ترکی کے بعد پاکستان نے بھی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کر دی

Image
سلام آباد 10 نومبر 2020ء پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کی حمایت کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدہ طے ہونے پر دفتر خارجہ کےترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کی عوام اور حکومت کو اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر مبارکباد اور خطے میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے برادر ملک آذربائیجان کی عوام اور حکومت کو اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاکستان نے فریقین کی جانب سے دشمنیوں کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل, عالمی قوانین کے مطابق نگورنو کاراباخ کے تنازعہ پر قرارداد کی حمایت کی ہے۔ روسی فیڈریشن کی نگرانی میں ہونے والا سہ فریقی معاہدہ جنوبی قفقاز خطے میں تجدید شدہ موقع فراہم کرتا ہے۔ہمیں امید ہے کہ اس سے خطے میں استحکام اور خوشحالی کا ایک دور شروع ہو گا اوراس سے بے گھر افراد کی اپنے آباء و اجداد کی زمینوں میں دوبارہ واپسی کا راستہ ہموار ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے بھی ج...

میڈیکل بورڈ نے آرزو راجا کی عمر کا تعین کر لیا

Image
  کراچی: میڈیکل بورڈ نے آرزو راجا کی عمر کا تعین کر لیا۔تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائیکورٹ  میں آرزو کیس کی  سماعت  ہوئی،درخواست گزار آرزو کو شیلٹر ہوم سے  عدالت  میں پیش کیا گیا۔ اسلام قبول کرنے والی آرزوراجا کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق ان کی عمر 14 سے 15 سال ہے ۔عدالت  نے آرزو سے سوال کیا کہ آپ نے کسی دباؤ میں اسلام قبول کیا ہے ؟ آرزو نے  عدالت  میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میں نے کسی کے دباؤ میں اسلام قبول نہیں کیا۔ آرزو سے متعلق میڈیکل بورڈ کی سیلڈ رپورٹ  سندھ ہائیکورٹ  میں پیش کر دی گئی ہے۔پانچ رکنی بورڈ نے آرزو کی عمر کا تعین کیا ۔عدالت  نے آرزو سے سوال کیا کہ کیا آپ والدین کے پاس جانا چاپتی ہیں؟ جس پر آرزو فاطمہ نے روکر  عدالت  کو جواب دیا کہ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں  ،سندھ ہائیکورٹ  نے آرزو کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اور کہا کہ صرف ان لوگوں کی آرزو ملاقات کرائی جائے جن سے وہ ملنا چاہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے آرزو کیس کی  سماعت  23 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ...

اسلام آباد میں 3 غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ

Image
  دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 غیر ملکی خواتین کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہائیکنگ کے لیے جانے والی تین غیر ملکی خواتین کو سنیاڑی جنگل میں نامعلوم افراد نے ہراساں کیا اور خواتین کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد دو خواتین راستہ بھٹک کر ہری پور کی حدود میں داخل ہو گئیں، بعد ازاں تینوں خواتین کو بحفاظت تھانہ کوہسار پہنچا دیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز اسلام آباد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

Image
اسلام آباد:  وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسرائیل نواز این جی او ’یو این واچ‘ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب دے دیا۔ زلفی بخاری نے یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ کے جواب میں ’ناقابل برداشت عمل‘ کے بارے میں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش رہنا ناقابل برداشت ہے۔ انھوں نے لکھا مقبوضہ کشمیر میں یو این چارٹر پر عمل نہ ہونے پر آپ کی خاموشی ناقابل برداشت ہے، قصہ مختصر آپ کا دہرا معیار ناقابل برداشت ہے۔